Tauheed

توحید

توحید

* توحید تک پہنچنے کے لیے دل سے غیر اللہ کی محبت‘ طلب اور خوف کے بتوں کو توڑنا ہوگا۔ اللہ کے سوا ہر شے سے بے نیاز ہوجانا توحید ہے۔
* حقیقی توحید یہ ہے کہ ظاہر و باطن میں صرف اللہ ہے۔
* مومن کی توحید یہ ہے کہ اللہ کی ذات میں فنا ہو کر بقا پالے اور اس کے ساتھ واحد ہو جائے۔
* جب تک محرمِ راز توحید پر نہیں پہنچ جاتا اسے آزمایا جاتا رہتا ہے۔
* اصل توحید ہمہ تن توحید ہو جانا ہے۔
* کلمۂ توحید کی تصدیق بالقلب کے لیے ضروری ہے کہ تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب ہو۔