Sultan-ul-faqr-publications

سلطان الفقر پبلیکیشنزکاقیام

سلطان الفقر پبلیکیشنز کا قیام

اللہ پاک نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو بہترین علمی و تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے آپ مدظلہ الاقدس کو مکتبہ العارفین (اب العارفین پبلیکیشنز) کی تمام ذمہ داری سونپی تھی۔
سلسلہ سروری قادری کی مسندِ تلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد آپ مد ظلہ الاقدس نے اپنے مرشد کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے اگست 2006ء میں سلطان الفقر پبلیکیشنز (رجسٹرڈ) کی بنیاد رکھی اور کتب و رسائل کے ذریعے فقر کی تعلیمات کو عام کرنا شروع کیا۔ یہ ادارہ اب تک بہت سی کتب شائع کر چکا ہے جن کی تفصیل ’’ قلمی و تخلیقی کاوشیں‘‘ میں موجود ہے۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز(رجسٹرڈ) لاہور کے تحت اور شبیہِ غوث الاعظم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی شائع ہونے والی کتب دنیابھر میں طالبانِ مولیٰ کے آن لائن (Online) مطالعہ کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹس
https://www.sultan-ul-faqr-publications.com
  https://sultan-ul-faqr-publications.net 
   https://sultanulfaqr.tv/books 
پر موجود ہیں ۔ان ویب سائٹس پر تمام کتب کا نہ صرف آن لائن مطالعہ کیا  جا سکتا ہے بلکہ مفت ڈاؤن لوڈ (Download) کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کا دفتر سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A۔ ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں ہے۔