Shariat

شریعت

شریعت

* شریعت مطہرہ کی مکمل پیروی اور اتباع کے بغیر سلوک و معرفت کا کوئی مقام اور منزل حاصل نہیں ہوسکتی اور فقر کے تمام مدارج بھی شریعت کی برکت سے ہی حاصل ہوتے ہیں ۔
* فقر کی ابتدا بھی شریعت ہے اور انتہا بھی شریعت ہے اور تارکِ شریعت فقر کی خوشبو تک بھی نہیں پہنچ سکتا ۔
* جتنے بھی فقرا کاملین گزرے ہیں وہ سب شریعت مطہرہ پر سختی سے کاربند رہے۔
* شریعت کی اصل حقیقت بھی راہِ فقرپر چل کر ہی حاصل ہوتی ہے۔
* شریعت کا تعلق عالمِ ناسوت اور اس مادی جسم سے ہے۔ جب تک یہ جسم ہے شریعت کی پابندی اس پر لازم ہے اوراس سے رو گردانی پر سزا ہے۔