Mutimedia

فقر کے فروغ کے لیے ملٹی میڈیا کا استعمال

فقر کے فروغ کیلئے ملٹی میڈیا کا استعمال

شجرہ سروری قادری محض ناموں کی ایک فہرست نہیں ہے بلکہ ہر نام کی اپنی ایک خاص پہچان ہے۔ ان مشائخ سروری قادری میں سے ہر ایک نے فقر کی امانت کو نہ صرف احسن طریقے سے سنبھالا بلکہ اُسے اور بھی نکھار کر اپنے بعد آنے والے وارث کے حوالے کیا۔تاہم اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے کچھ ہستیوں کے کاندھوں پر یہ ذمہ داری بھی رکھی کہ وہ فقر کے پہلے سے طے شدہ نظام کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کریں۔ ان ہستیوں میں سلطان الفقر سوم غوث الاعظم سیّدنا حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ ،سلطان الفقر پنجم سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ ، سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے نام سرِ فہرست ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ ان ہستیوں نے اپنے اپنے دور میں پہلے سے موجود فقر و تصوف کے نظام کو زمانہ کے مطابق یکسر بدل دیا جن کا مکمل تذکرہ مضمون کی طوالت کا باعث ہوگا۔ مختصراً یہ کہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ آپؓ روزانہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں طالبوں کو محض اپنی ایک توجہ سے اللہ تعالیٰ سے ملا دیتے تھے۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کے دیدار کے علم سے لوگوں کو آگاہ فرمایا اور اسم اللہ ذات اور اسمِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)کے ذکر و تصور اور مشقِ مرقومِ وجودیہ کی راہ طالبانِ مولیٰ کو سمجھائی ۔ سلطا ن الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ سے پہلے اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کا علم صرف خاص الخاص لوگوں کو دیا جاتا تھا، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس ترتیب کو یکسر بدل دیا اور اس کے فیض کو عام لوگوں کے لیے بھی جاری فرما دیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فقر کی تعلیمات کا وہ خزانہ جویا تو صرف سینہ بہ سینہ منتقل ہو رہا تھایا قلمی مسودات کی صورت میں تحریری طور پر موجود تھا، کو کتب کی محدود دنیا سے نکال کر الیکٹرانک کتب(e books) ، الیکٹرانک میگزین (e magzines)، مشہور ویب سائٹس مثلاً وکی پیڈیا وغیرہ پر مضامین کی صورت میں اور سماجی رابطے کے ذرائع (Social Media)مثلاً فیس بک (Facebook) ، انسٹا گرام (Instagram) اور     گوگل پلس(Google plus) وغیرہ پر لاتعدادپیجز (pages) اور بلاگز(blogs) کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کا انقلابی قدم اٹھایا۔
یعنی آپ مدظلہ الاقدس نے فقر کے فیض کو کسی ایک ذریعۂ ابلاغ تک محدود نہیں رکھا۔ان ذرائع ابلاغ پر جاری تعلیماتِ فقر کو دنیا بھر میں پھیلانے کی سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

ویب سائٹس(Websites)

موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق لوگوں کو کسی بھی حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے ویب سائٹس سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اس ذریعہ کا بہترین استعمال کیا۔ یہ آ پ مدظلہ الاقدس کی کوششوں اور کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آپ کی زیرِ نگرانی بننے اور کام کرنے والی ویب سائٹس کا مطالعہ کرنے کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد نے راہ فقر اختیار کی۔ یہ ویب سائٹس اردو اور انگلش دونوں میں موجود  ہیں اور انگلش ویب سائٹس پر ٹرانسلیٹر کے ذریعے دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ کی سہولت بھی موجود ہے۔ہماری انگلش اور اردو میں ویب سائٹس یہ ہیں:

یہ ویب سائٹ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات پر مبنی ہے۔

اس ویب سائٹ میں حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات کے ساتھ ساتھ خصوصاً ان کے لقب’’سلطان العارفین‘‘ کے بارے میں تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔

یہ تحریک دعوتِ فقر کی آفیشل ویب سائٹ ہے اور دنیا میں فقر کی حقیقی تعلیمات کی واحد ترجمان ہے۔ ان کے ذریعے تحریک دعوتِ فقر کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے۔

یہ ویب سائٹ اُن سات سلطان ا لفقر ہستیوں کی شان اور عظمت کے بیان پرمشتمل ہیں جن کا ذکر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی الہامی کتاب رسالہ روحی شریف میں کیا ہے۔اس ویب سائٹ پر ان ہستیوں کے متعلق تحقیقی مصدقہ مواد مہیا کیا گیا ہے جو کسی اور ویب سائٹ سے نہیں مل سکتا۔

اس ویب سائٹ پر فقر و تصوف کی تعلیمات پر مبنی تحریک دعوتِ فقر اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام کتب و رسائل آن لائن مطالعہ کے لیے اور ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ ویب سائٹ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہیں جوسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ذاتِ گرامی اور راہِ فقر میں آپ کی جدوجہد اور کوششوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

(اردو)

https://www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com  

اس ویب سائٹ پر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور آن لائن پڑھا اور ڈؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

(انگلش)

https://sultanulfaqr.tv   

یہ ویب سائٹ تحریک دعوتِ فقر کی سب سے جامع ویب سائٹ ہے ۔ اس ویب سائٹ پر تحریک سے منسلک تمام پروگرام حمد ونعت، کلامِ باھُوؒ ، کلام مشائخ سروری قادری ،کلامِ اقبال،منقبتیں اور سالانہ عرس مبارک، سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن کے تبلیغی دوروں کی تمام ویڈیوز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ تمام عارفانہ کلام جو ویڈیوز میں ہے وہ آڈیوز میں بھی دستیاب ہیں ۔میگزین، اہم مضامین، تصاویر اور کتب وغیرہ بھی اس ویب سائٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں ۔

یہ ویب سائٹ اردو میں بنائی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر تحریک سے منسلک تمام پروگرام حمد ونعت، کلامِ باھُوؒ ، کلام مشائخ سروری قادری ،کلامِ اقبال،منقبتیں اور سالانہ عرس مبارک، سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن کے تبلیغی دوروں کی تمام ویڈیوز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ تمام عارفانہ کلام بھی ویڈیوز میں ہے۔