Digital-Productions

سلطان الفقر ڈیجٹیٹل پروڈکشنزکا قیام

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز

ہر زمانہ میں علم و اطلاعات کے ابلاغ اور فروغ کے لیے اس زمانے میں رائج وسائل کو برؤے کار لایا جاتا ہے۔آج کے اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں ذرائع ابلاغ کے بے شمار وسائل موجود ہیں جن میں کمپیوٹر اور موبائل فون کے ذریعے آڈیوز اور ویڈیوز کو اطلاعات اور معلومات کی ترسیل کے لیے استعمال کرنا سر فہرست اور اہم ترین ہے۔ اسی حقیقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز کے شعبہ کی بنیاد رکھی جو سلطان الفقر ملٹی میڈیا ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ذیلی شعبہ ہے۔ یہ شعبہ آڈیوز اور ویڈیو زکے ذریعے درج ذیل ویب سائٹس کے توسط سے فقر کی تعلیمات کو دنیا میں عام کر رہا ہے:

 ان ویب سائٹس پر تحریک سے منسلک تمام پروگرام حمد ونعت، کلامِ باھُوؒ ، کلام مشائخ سروری قادری ،کلامِ اقبال،منقبتیں تقاریر ،تحریکی خبریں، سالانہ عرس مبارک اور سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن کے تبلیغی دوروں کی تمام ویڈیوز دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ  سلطان الفقر ٹی وی ویب سائٹ پر تمام عارفانہ کلام جو ویڈیوز میں ہیں وہ آڈیوز میں بھی دستیاب ہیں اور میگزین، اہم مضامین، تصاویر اور کتب وغیرہ بھی اس ویب سائٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں ۔